آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر غزہ کے عوام کی حمایت میں دسیوں لاکھ  یمنی عوام کا اجتماع

 تہران – ارنا – آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر دسیوں لاکھ یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی اجتماع کیا۔

ارنا کے مطابق یمن کے عوام نے پیر سات اکتوبر کو "آزادی کی جانب طوفان" کے زیرعنوان مظاہرے کئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں میں یمنی عوام نے بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

یمنی عوام نے اپنے اس مظاہرے میں یمن، فلسطین اور لبنان کے پرچم اٹھارکھے تھے اور استقامتی محاذ کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔

مظاہرے کے شرکا نے غزہ اور جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور انسانیت سوز جرائم کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے  آپریشن وعدہ صادق 2 کی  حمایت بھی نعرے لگائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .